مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے مالی بدعنوانیوں اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی مفسدین کے خلاف عدلیہ کی تیغ کافی تیز ہونی چاہیے ۔ خطیب جمعہ نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شیعہ مسلمان خصوصی طور پرحضرت عیسی علیہ السلام کی حرمت اور عظمت کے قائل ہیں ہمارا اعتقاد ہے کہ حضرت عیسی فلک چہارم پر ہیں اور وہ حضرت امام مہدی (عج) کے ظہور کے وقت واپس آئیں گے اور حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت میں نماز ادا کریں گے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک کا عمل حضرت عیسی علیہ السلام کے تعلیمات کے بالکل خلاف ہے اور وہ عملی طور پر حضرت عیسی علیہ السلام کی توہین کا ارتکاب کررہے ہیں۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ دنیا بھر کے عیسائیوں کو امریکہ کے صدر ٹرمپ جیسے ظالم افراد کے خلاف قیام اور ان سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرنا چاہیے اور امریکہ و یورپی ممالک میں حضرت عیسی (ع) کی تعلیمات کو فروغ دینا چاہیے۔
خطیب جمعہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے عراق کے مخفیانہ طورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر بزدل ہیں وہ عراق میں عین الاسد میں امریکی فوجی اڈے پر مخفی طورپر 4 گھنٹے تک قیام پذیر رہے اور وہیں سے فرار ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں آج امریکہ کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے امریکی صدرٹرمپ عراق کا خفیہ دورہ کرنے پر مجبورہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطی میں 7 ٹریلین ڈالر خرچ کرکے بھی اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور وہ اپنا خسارہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جیب سے پورا کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ